کراچی: شہر کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بلدیہ آفریدی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ مستانہ چوک، جاوید پلاؤ والا کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت متین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متین اپنے استاد عابد ڈینٹر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اسی دوران دو ملزمان 125 موٹرسائیکل پر آئے اور متین کو سر میں گولی مار دی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔