اسلام آباد / ریاض:
پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک نے اسرائیل میں امریکی سفیر Mike Huckabee کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی یا کسی بھی عرب سرزمین پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جن میں ARY News بھی شامل ہے، اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری کیا، جس میں امریکی سفیر کے بیان کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس مشترکہ اعلامیے میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، کویت، مصر، اردن،متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، عمان، بحرین، شام، لبنان اور فلسطین شامل ہیں۔اس کے علاوہسیکریٹریٹس بھی اس مشترکہ اعلامیے کا حصہ ہیں۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول کا عندیہ دینا ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلامی ممالک نے ایسے اشتعال انگیز بیانات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر Donald Trump کا منصوبہ کشیدگی کم کرنے اور سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے پر مبنی ہے، جبکہ دوسروں کی سرزمین پر قبضے کو جائز قرار دینا امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔اسلامی ممالک نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کی توسیع کی شدید مخالفت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ دہرایا۔مشترکہ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں خطے میں تشدد اور عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتی ہیں