پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت

پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر اور خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے خودکش بمباروں کے سہولت کار افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان دھماکوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی اور واقعے کے حوالے سے اہم گرفتاریوں کا عمل بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ گذشتہ سال 24 نومبر کو ہوا تھا، جس میں ایف سی کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے تین خودکش بمبار افغان شہری تھے۔