حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ترمیم، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئی ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ نئی قیمتیں یکم فروری 2026ء سے نافذ العمل ہوں گی اور یہ قیمتیں اگلے 15 دنوں کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔