پشاور میں ہائی بیم اور لیزر لائٹس پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

ضلعی انتظامیہ پشاور نے شہر میں ہائی بیم اور تیز روشنی والی لائٹس کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہےضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر میں لیزر لائٹس اور موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، کیونکہ ہائی بیم لائٹس ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بن رہی ہیں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رات کے وقت تیز روشنی انسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جس کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں