وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران 110 ارب روپے سے زائد کے ریلیف پیکج کے اجراء کی تیاری شروع کر دی ہے، جس سے ایک کروڑ شہری مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کم آمدنی والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کو خصوصی ریلیف دیا جائے گا اور وفاق کی جانب سے اس پیکج کے لیے 30 ارب روپے سے زائد مختص کیے جائیں گے۔ صوبائی سطح پر پنجاب 45 ارب روپے، سندھ 25 ارب روپے، جبکہ خیبرپختونخوا 10 سے 13 ارب روپے کے ریلیف پیکج پر کام کر رہی ہے۔ریلیف پیکج میں رعایتی نرخ پر درآمد شدہ چینی دستیاب ہوگی اور مستحقین ایس ایم ایس سروس 8070 پر رجسٹریشن کر کے پیکج میں شامل ہو سکیں گے۔ بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کے علاوہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ اضافی مستحقین بھی شامل کیے جائیں۔