پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم ایم بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے زیادہ سے زیادہ فیس کی حد مقرر کر دی ہے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق 2024–25 کے سیشن کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیوشن فیس، تمام اضافی چارجز سمیت، 18 لاکھ روپے ہوگی، جو تمام سالانہ طلبہ پر لاگو ہوگی۔ مزید بتایا گیا کہ 6 اکتوبر 2025 کو اعلان کردہ 5 فیصد اضافے کے ساتھ 2025–26 کے سیشن کے لیے فیس 18.9 لاکھ روپے ہوگی۔پی ایم ڈی سی نے واضح کیا کہ 2026 کے بعد فیس میں کسی بھی قسم کا اضافہ صرف کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اس سلسلے میں علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ تمام پرائیویٹ کالجز کو اس فیس اسٹرکچر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔