میانوالی میں سی ٹی ڈی کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک

نوالی کے علاقے چاپڑی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں چھ خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران آٹھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔