مارگلہ پہاڑیوں میں پھل خور چمگادڑوں کی موجودگی نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ

وفاقی وزیر صحت کی زیرصدارت اجلاس میں مارگلہ پہاڑیوں میں پھل خور چمگادڑوں کی موجودگی کے باعث پاکستان میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مسافروں کی اسکریننگ، قومی ادارہ صحت اور بارڈر ہیلتھ سروسز کے سرویلنس سسٹم، آئسولیشن وارڈز اور حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نپاہ وائرس کا علاج دستیاب نہیں، تاہم فوری تشخیص اور متاثرہ افراد کی آئسولیشن کے ذریعے اس کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔