ریلوے پولیس کا بڑا اسکینڈل کانسٹیبل 3 کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار

ریلوے پولیس کی تاریخ میں تقریباً 25 سال قبل پیش آنے والے ایک بڑے واقعے نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا، جب لاہور کے مغلپورہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفس میں تعینات کانسٹیبل محمد نواز مبینہ طور پر 3 کروڑ 21 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے واردات سے قبل منصوبہ بندی کے تحت ساتھی اہلکاروں کو خوشی کے بہانے دعوت دی اور کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی، جس کے بعد تمام اہلکار بے ہوش ہو گئے۔ بعد ازاں ایک ساتھی کی مدد سے خزانے کے کمرے کا تالا توڑ کر رقم لے کر فرار ہو گیا۔یہ واردات دسمبر 2005 کی درمیانی شب پیش آئی، تاہم کئی برس گزرنے کے باوجود ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔