رمضان سے قبل بجلی صارفین پر بوجھ بڑھنے کا امکان فی یونٹ 48 پیسے مہنگی ہونے کی درخواست

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے تشویشناک خبر سامنے آ گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہےدرخواست کی منظوری کی صورت میں ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق دسمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئیسی پی پی اے کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔ پیداواری ذرائع کے لحاظ سے ہائیڈل سے 18.07 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد، درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد، قدرتی گیس سے 11.20 فیصد اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ نیوکلیئر توانائی کا حصہ 25.05 فیصد رہا سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔