قومی اسمبلی اجلاس میں آصفہ بھٹو کی پرچی نے عبد القادر پٹیل کے لہجے کو بدل دیا

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر سخت تنقید کر رہے تھے کہ اسی دوران خاتونِ اول اور رکن اسمبلی آصفہ بھٹو نے پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کے ذریعے عبدالقادر پٹیل کو ایک پرچی بھجوائی۔پرچی پڑھنے کے بعد عبدالقادر پٹیل کا لہجہ نمایاں طور پر بدل گیا اور انہوں نے الزام تراشی کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسائل کے حل کی بات شروع کر دی۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سانحات کا حل سیاسی محاذ آرائی سے نہیں بلکہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے۔اجلاس کے دوران شازیہ مری کی جانب سے پرچی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی سامنے آئے۔واضح رہے کہ عبدالقادر پٹیل ابتدائی تقریر میں ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، لیکن پرچی موصول ہونے کے بعد ان کا مؤقف معتدل اور تعمیری ہو گیا۔