لاہور کے قریب موٹروے ایم ون پر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر برہان ریسٹ ایریا کے قریب ٹینکر کو روک کر تلاشی لی گئی، جہاں خفیہ خانوں سے 1140 کلوگرام ویڈ اور افیون برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 9 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ منشیات لاہور، شیخوپورہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کی جا رہی تھیں۔کارروائی کے دوران ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جس کے خلاف پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے