پاکستان میں 2026 کی پہلی سرکاری تعطیل 5 فروری کو، یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

پاکستان میں سال 2026 کی پہلی سرکاری تعطیل 5 فروری بروز جمعرات کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر منائی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری تعطیلات کی فہرست کے اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔یومِ یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد سے یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔اس دن پاکستان بھر میں جبکہ آزاد کشمیر میں خصوصی طور پر ریلیاں، سیمینارز اور یکجہتی مارچ منعقد کیے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں کنسٹیوشن ایونیو پر مرکزی ریلی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صبح 10 بجے سائرن بجائے جاتے ہیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے تاکہ کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔