انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب 14 افراد جاں بحق 4 لاپتا

انڈونیشیا کے صوبہ شمالی سولاویسی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے میں بہہ کر 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 18 افراد زخمی اور 4 لاپتا ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے متاثرہ علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال برقرار ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ شمالی سولاویسی کے گورنر نے بتایا کہ سیلاب کے باعث سیکڑوں مکانات اور متعدد سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 444 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ادھر انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوری اور فروری کے دوران ملک کے کئی جزائر، خصوصاً جاوا، سولاویسی، مالوکو اور پاپوا میں مزید طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔