اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 15 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1532.11 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ حاجی شاہ بس ٹرمینل، ضلع اٹک میں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 960 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح سٹی بائی پاس سکھر کے قریب ایک گاڑی سے 150 گرام کوکین برآمد ہوئی اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔اے این ایف کلی شادزئی سرنان، ضلع پشین کے قریب کارروائی کے دوران 1500 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔جبکہ گوٹھ شیر خان، ضلع حب میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 31 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئیترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔