وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاک چائنا اکنامک کاریڈور (سی پیک) منصوبے کو بدنام کرنے والی جعلی غیر ملکی کمپنی کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہےتحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے خود کو چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے نمائندے کے طور پر ظاہر کیا اور شکایت کنندہ سے 50 لاکھ روپے وصول کیے۔ علاوہ ازیں انہوں نے دو کروڑ مالیت کا کمرشل پلازہ، ساڑھے چار کروڑ مالیت کا گھر، اور سیکٹر جی 15 میں 5 کنال اراضی بھی ہتھیا لی، جس سے شکایت کنندہ کو مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان پہنچا۔مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کا غیر ملکی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور پورا منصوبہ جعلی اور فراڈ پر مبنی تھا۔ ملزمان کے خلاف پہلے بھی مالی فراڈ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی کے تحت ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ سی پیک منصوبے کے خلاف ہونے والی دھوکہ دہی کا سد باب کیا جا سکے۔