کراچی کے علاقے بفرزون میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق کے مطابق، علاقے کے رہائشیوں نے ایک گھر میں مشکوک سرگرمیاں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکو گھر سے باہر نکل رہے تھے، جس دوران ان سے مقابلہ ہوا۔
مقابلے میں مارے گئے 3 ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر لوٹی ہوئی اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتار ڈاکو زخمی حالت میں ہے اور مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق نے بتایا کہ پولیس کا آپریشن قانون کے مطابق کیا گیا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔