پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کی قرعہ اندازی کے سلسلے میں کاشت کاروں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے نئے سال 2026 کی آمد پر کسانوں کے لیے خصوصی تحفہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کاشت کاروں سے درخواستیں 6 جنوری 2026 بروز منگل سے وصول کی جائیں گیدرخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے کاشت کار محکمہ زراعت پنجاب کی ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 7 لاکھ 34 ہزار کاشت کاروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 2 لاکھ 82 ہزار کاشت کار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے جبکہ 9 ہزار 500 خوش نصیب کاشت کار ٹریکٹرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق 98 فیصد کاشت کاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز جبکہ 2 فیصد نے جدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کے لیے درخواست دی، جس کے بعد غیر ملکی کمپنیوں نے پنجاب میں اپنے ڈیلر اور بزنس آفس قائم کر دیے۔