گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار میں پاکستان نے سال 2026 کے آغاز پر اقتصادی حالات اور امن کے حوالے سے بھارت اور عالمی اوسط دونوں پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔یہ سروے دنیا کے 60 ممالک میں کیا گیا، جس میں پاکستان میں 51 فیصد افراد نے آنے والے سال کے بارے میں امید کا اظہار کیا، جبکہ بھارت میں یہ شرح صرف 39 فیصد ریکارڈ کی گئیاقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ 2026 خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، جو عالمی اوسط 24 فیصد کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہےامن کے حوالے سے بھی پاکستانی عوام زیادہ پُرامید نظر آئے، جہاں 52 فیصد افراد کو توقع ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، جبکہ بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد رہی۔گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں یہ امید کی سطح 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔ مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی اور امن کی توقع کے تین اہم پیمانوں میں پاکستان نے عالمی اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی، جبکہ دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی۔ماہرین کے مطابق غیر یقینی عالمی حالات کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید ہیں، اور یہ سروے پاکستان میں معاشی بہتری اور عالمی امن کے بارے میں مثبت عوامی رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔