وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اسلام آباد آمد پر صدرِ مملکت کی جانب سے ان کا شاندار اور رسمی استقبال کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تصادی تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔