پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے عوام کے لیے ایک دلچسپ اور فائدہ مند اسکیم کا اعلان کیا ہے — اگر آپ اپنی پرانی پیٹرول موٹر سائیکل چھوڑ کر الیکٹرک بائیک خریدتے ہیں، تو حکومت آپ کو دے گی ایک لاکھ روپے نقد انعام!
یہ اعلان لاہور میں ایک تقریب کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شہری اپنی موٹر سائیکل کو الیکٹرک میں تبدیل کریں گے، انہیں حکومت کی طرف سے ایک لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ جو لوگ شجرکاری (درخت لگانے) میں حصہ لیں گے، انہیں بھی “گرین کارڈ پروگرام” کے تحت مالی انعامات دیے جائیں گے۔
🚲 اسکیم میں کیسے شامل ہوں؟ مکمل طریقہ کار:
وزیر اعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت یہ اسکیم دسمبر 2024 کے بعد خریدی گئی نئی الیکٹرک بائیکس پر لاگو ہوگی۔
👇 فالو کریں یہ آسان اقدامات:
- حکومت کی ویب سائٹ پر جائیں:
🔗 greencredit.punjab.gov.pk - اپنی الیکٹرک بائیک کی تفصیلات اپلوڈ کریں:
- خریداری کی تاریخ اور جگہ
- کمپنی اور ماڈل
- رجسٹریشن نمبر
- چیسیز نمبر
- رجسٹریشن بک یا بائیک کی تصویر
- گرین کریڈٹ ٹیم آپ کے پتے پر آ کر تصدیق کرے گی۔
- تصدیق کے بعد آپ کو پہلے 50 ہزار روپے ملیں گے۔
- اگلے 50 ہزار روپے حاصل کرنے کے لیے:
- بائیک کو پروگرام کی ایپ سے رجسٹر کریں
- 6 ماہ میں 6,000 کلومیٹر سفر مکمل کریں
❌ پرانی بائیک میں موٹر لگا کر رقم نہیں ملے گی
حکام کے مطابق، صرف وہ شہری اہل ہوں گے جنہوں نے بالکل نئی الیکٹرک بائیک خریدی ہو۔ پرانی موٹرسائیکل پر موٹر اور بیٹری لگوا کر یہ رقم حاصل نہیں کی جا سکتی۔
🌱 ماحولیاتی بہتری کی طرف قدم
گرین کریڈٹ پروگرام کی انچارج رضوانہ انجم کے مطابق،
- رواں مالی سال میں 2,000 موٹر سائیکلیں اور 250 گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل کی جائیں گی
- 8 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا
- 2030 تک 30٪ ٹرانسپورٹ الیکٹرک کرنے کا ہدف ہے