بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے کرسمس تقریبات پر حملے گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ اور دھمکیاں

دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کا مذہبی تہوار جوش و خروش سے منایا گیا، تاہم بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اقلیتوں کے خلاف نفرت اور انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کر دیں اور مسیحی برادری کو کرسمس بھی پُرامن انداز میں منانے نہیں دیا۔رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل سے وابستہ جتھوں نے مختلف علاقوں میں گرجا گھروں میں گھس کر عبادات میں مداخلت کی توڑ پھوڑ کی اور مسیحی برادری کو سنگین دھمکیاں دیں شاپنگ مالز، عیسائی آبادیوں اور دیگر مقامات پر نصب کرسمس ٹری اور سجاوٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔مدھیہ پردیش میں ایک چرچ کے باہر توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ خوشیاں مناتے مسیحی شہریوں کو ہراساں کرنے کے لیے انتہا پسندوں نے نفرت انگیز اور دھمکی آمیز نعرے لگائے۔ آسام میں ایک اسکول پر حملہ کر کے کرسمس کی سجاوٹی اشیا کو نذرِ آتش کر دیا گیا
اسی طرح چھتیس گڑھ میں شاپنگ مال کے باہر لگائے گئے کرسمس فلوٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ اتر پردیش، اڑیسہ، چندی گڑھ، کیرالہ اور دیگر ریاستوں میں سینکڑوں مقامات پر کرسمس تقریبات پر حملے کیے گئے۔ان واقعات نے بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔