ایف آئی اے، این سی بی اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم دتیمور حسن کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا گرفتار ملزم گزشتہ چار سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر منڈی بہاءالدین میں مقدمہ درج تھا، جبکہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا ہوا تھا بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے دتیمور حسن کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی تعاون کے باعث ممکن ہوئی۔