پاکستان میں گھروں سے کاروبار کرنے والی لاکھوں خواتین کے لیے خوشخبری! اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کی ہوم بیسڈ بزنس خواتین کے لیے نئے مالی اور تربیتی مواقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے بتایا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین سلائی، کھانا پکانے، دستکاری اور آن لائن کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں گھر بیٹھے روزگار کما رہی ہیں۔ اب ان خواتین کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے مواقع میسر ہیںانہوں نے کہا کہ خواتین س ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے تربیت حاصل کرسکتی ہیں جبکہ بینک کی جانب سے فارم پُر کرکے مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے پر انہیں 5 لاکھ روپے تک کا قرض شخصی ضمانت پر فراہم کیا جائے گا، جس پر کوئی مارک اپ (سود) نہیں ہوگا۔مزید بتایا گیا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف مالی معاونت فراہم کرتے ہیں بلکہ
کاروباری منصوبہ بندی مارکیٹنگ جدید کاروباری طریقوں کی تربیت بھی دیتے ہیں، تاکہ خواتین اپنے کاروبار کو پائیدار انداز میں بڑھا سکیں۔