پاکستان اور امریکا کا منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا نے انسدادِ منشیات، سکیورٹی تعاون اور انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں منشیات کی روک تھام، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستان کو ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ملاقات میں اے این ایف کی کارکردگی اور جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی، جسے امریکی سفیر نے سراہا اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی ہے۔ ایئرپورٹس پر جدید اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں اور منشیات کی نشاندہی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے آج بھی منشیات دنیا کے کئی ممالک تک پہنچ رہی ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے امریکا کی تکنیکی مدد کا خیر مقدم کریں گے محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ہم دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔