اسلام آباد ہائیکورٹ کی 15 دن کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنی سالانہ موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعطیلات 24 دسمبر 2025 سے 8 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کی منظوری چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے دی سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق عدالتیں 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہیں گی اور یکم جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گی۔ تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ مقدمات و دیگر فکس کیسز کی سماعتیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی یہ تعطیلات ججز اور عدالتی عملے کو موسم سرما کے دوران آرام فراہم کرنے کے مقصد کے تحت دی جاتی ہیں۔