اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ کراچی یونیورسٹی سے طلب کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی مبینہ جعلی ڈگری کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ڈگری کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا اور آئندہ سماعت 9 دسمبر کو مقرر کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم میں کہا کہ HEC ڈگری کی تصدیق سمیت تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرے اور کراچی یونیورسٹی کے مجاز افسر کو بھی طلب کیا جائے عدالت نے یہ واضح کیا کہ ڈگری کے ریکارڈ کی جانچ کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا اور کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔