اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ناصر جاوید رانا کے خلاف درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں فیصلہ دینے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ عدالت کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی جانب سے جج کی تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یہ فیصلہ عمران خان کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف اسی نوعیت کی درخواست کی مثال کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔