پشاور اور لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے گینگ سرغنہ سمیت 5 ملزمان ہلاک

پشاور کے علاقے تہکال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران انیس مقدمات میں مطلوب مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ کا سرغنہ عزیر خان عرف “عزیزے” متعدد سنگین جرائم، جن میں رہزنی، ڈکیتی، پولیس پر حملے، قتل اور اقدامِ قتل شامل ہیں، میں مطلوب تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ادھر لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 منشیات فروش مارے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے نشتر اور کاہنہ کے علاقوں میں ہوئے، جہاں چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔