پاکستان میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے اقدامات نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی زیرِ بحث ہیں برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے تاہم، ان اقدامات کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو بعض مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ کمیونٹی کے مطابق انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس پر ڈرائیونگ کرنا غیر قانونی ہے، لہٰذا اب پاکستان آنے سے پہلے اپنے ملک سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ (IDP) حاصل کرنا ضروری ہوگا اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اوورسیز لائسنس کے اجرا کے عمل کو آسان بنائے ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے نہایت سخت تھیوری اور پریکٹکل ٹیسٹ پاس کرنا پڑتا ہے، جس کا معیار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہےپاکستانی کمیونٹی نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں تعاون کرے۔