پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

آج عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1700 روپے سستا ہو کر فی تولہ 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے پر آگیا اسی طرح 10 گرام سونا 1457 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے کا ہوگیا عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 17 ڈالر سستا ہو کر 4190 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ماہرین کے مطابق سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور افراطِ زر یا سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار اکثر سونا خریدتے ہیںگذشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت مقامی قیمت عالمی ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔