مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 دسمبر سے داخل ہوگا ملک بھر میں پہلی شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا سلسلہ 6 دسمبر سے شروع ہوگا، جب مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا۔ یہ سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور دسمبر کے آغاز کا واضح احساس ہو رہا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی ہوئی ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اس طاقتور سسٹم کے باعث ملک میں پہلی بھرپور اور طویل بارشوں کا آغاز ہوگا، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کا امکان ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا کوئٹہ میں منفی 4، پشاور میں 2، اسلام آباد میں 3، لاہور میں 7 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔