اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جبکہ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں ایک صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئےغیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا کہ خان یونس کے مرکزی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران فلسطینی صحافی محمود وادی شہید ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہوا۔ رپورٹس کے مطابق محمود وادی کو رپورٹنگ کے دوران نشانہ بنایا گیا اس کے علاوہ وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوا، جبکہ غزہ کے زیتون علاقے میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک کم از کم
70 ہزار 100 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 965 زخمی ہو چکے ہیں رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں 1 ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔