فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے خطے کی بدلتی ورتحال دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امور، تربیتی تعاون اور عسکری تعلقات پر گفتگو کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک دفاع، سیکیورٹی اور اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مزید مضبوط کریں گے اور دیرینہ تعلقات کو نئی وسعت دی جائے گی مصری وزیرِ خارجہ نے مصر کی قیادت کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ خطے کے بدلتے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ سطح رابطوں کا تسلسل نہایت ضروری ہے۔