پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے بڑھ کر 5 ہزار 642 روپے ہو گئی ہے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4165 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہی۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی، تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھاماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں اس کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے گذشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔