حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک کمپنیوں کی نجکاری کیلئے معاہدے پر دستخط رافیسین انویسٹمنٹ مالیاتی مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دے گی شفاف اور مسابقتی بولی کا عمل یقینی بنایا جائے گا، نجکاری کمیشن اسلام آبادوفاقی حکومت نے دو بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں نجکاری کمیشن نے آسٹریا کی معروف کمپنی رافیسین انویسٹمنٹ کو دونوں کمپنیوں کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کر دیا ہے نجکاری کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے گئے جس کے تحت رافیسین انویسٹمنٹ انویسٹمنٹ سیلز سائیڈ فنانشل ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے گی اعلامیے میں بتایا گیا کہ مالیاتی مشیر نجکاری کے لیے فریم ورک کی تیاری، قابل اطلاق قوانین کے مطابق سیلز سائیڈ ڈیو ڈیلیجنس سرمایہ کاروں کی مارکیٹنگ اور لین دین کے اسٹرکچر میں حکومت کی معاونت کرے گا حکومت کے مطابق مشیر نجکاری کے پورے عمل میں شفاف، مسابقتی بولی کے نظام اور نجکاری فریم ورک کے تمام مراحل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گا