ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیراہتمام ایف سی ہیڈ کوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل، امن و استحکام اور تعمیر و ترقی سے متعلق حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن، اتحاد اور باہمی تعاون سے وابستہ ہے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو مل کر شکست دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ علاقے میں امن برقرار رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت اہم ہےکھلی کچہری میں شریک قبائلی عمائدین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور اپنے مسائل پیش کیے، جن کے حل کی آئی جی ایف سی نے یقین دہانی کرائی عمائدین نے تعلیم و صحت، ڈیرہ بگٹی کشمور روڈ کی خراب صورتحال اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔