وفاقی پولیس نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کو باضابطہ طور پر سیکیورٹی فراہم کر دی ہے جس کے لیے اہم افسران کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی اسپیشل برانچ سجاد حیدر بخاری کو چیف جسٹس امین الدین خان کا چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی یاسین تگڑ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی وفاقی آئینی عدالت مقرر کیا گیا ہےاسلام آباد میں ڈی ایس پی مختیار بگٹی کو سیکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ان تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا ہےوفاقی پولیس کے مطابق چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی اہلکار اور انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔