ایرانی سپریم لیڈر کا پاکستانی عوام کے نام اہم پیغام پاکستان کے اصولی مؤقف کی تعریف

ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا خصوصی پیغام پاکستانی عوام تک پہنچایا ہےسوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اس پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے پاکستانی عوام کے شعور، وقار اور ذمہ داری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا خصوصی سلام پہنچایا انہوں نے کہا کہ صہیونی رجیم کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی ناانصافی پر مبنی جنگ کے دوران پاکستان نے جس ذمہ داری کے ساتھ ایران کی حمایت کی، وہ پاکستانی قوم کی اصولی اور مضبوط سوچ کی عکاسی کرتا ہے آیت اللہ خامنہ ای نے سخت وقت میں بھرپور تعاون پر پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور مسلح افواج کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ڈاکٹر علی لاریجانی کے مطابق یہ پیغام دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، باہمی احترام اور مضبوط شراکت داری کا نمائندہ ہے، جو مستقبل میں مزید فروغ پائے گا۔