کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سردیوں سے قبل ہی شہری لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور

سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے پی آئی بی کالونی اور گردونواح میں گزشتہ 20 روز سے جاری گیس کی بندش نے روزمرہ معمولات کو شدید متاثر کر دیا ہے گیس کی شدید قلت کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور شہری لکڑیاں جلانے یا مہنگے سلینڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جہانگیر روڈ، جمشید کوارٹر، مارٹن کوارٹر اور پی آئی بی میں پانی و گیس کی بندش کے خلاف عوام احتجاج کرتے ہوئے “گیس دو، گیس دو” کے نعرے لگا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بل باقاعدگی سے وصول کیے جاتے ہیں، مگر مہینوں سے گیس فراہم نہیں کی گئی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مناظر کسی دور دراز دیہات کے نہیں بلکہ 2025 کے کراچی کے ہیں، جو ملک کو 70 فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے، لیکن شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوام نے اپنے منتخب نمائندوں قومی و صوبائی اسمبلی اراکین اور بلدیاتی نمائندوں پر بھی شدید تنقید کی، جو علاقے کے سنگین مسائل سے مکمل طور پر غافل دکھائی دیتے ہیں۔