پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ناکام حملے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بتایا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ ہلاک حملہ آوروں کے جسمانی اعضا کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر کے راستے ایف سی ہیڈکوارٹرز تک پہنچے۔ حملہ آوروں نے کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل کھڑی کی اور ان کے پاس کلاشنکوف سمیت آٹھ سے زائد دستی بم موجود تھے۔ واقعے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے گزشتہ روز تین دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا تھا جس میں 3 جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ایک دہشتگرد نے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جبکہ دو مسلح دہشتگرد فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے جائے وقوعہ سے 27 سے زائد خول برآمد کیے گئے جو تفتیش کا حصہ بنا دیے گئے ہیں۔