آسٹریلوی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا درخواست کا عمل جدید بناتے ہوئے نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرادی ہے، جس کے تحت اب تمام مراحل براہِ راست اسمارٹ فون سے مکمل کیے جاسکیں گے۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین نے کہا کہ اس نئی سہولت سے ویزا پراسیسنگ مزید تیز اور آسان ہوجائے گی، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو وقت یا فاصلے کی وجہ سے بائیومیٹرکس سینٹر نہیں پہنچ پاتے درخواست گزار Australian Immigration App کے ذریعے بائیومیٹرک ڈیٹا، پاسپورٹ معلومات اور دیگر ضروری تفصیلات اپ لوڈ کرسکیں گے آج 25 نومبر سے پاکستان میں وزٹ، اسٹڈی اور ورک ویزا کے درخواست گزار اپنی ائیومیٹرکس اور پاسپورٹ تفصیلات موبائل کے ذریعے جمع کرواسکیں گے یپ استعمال کرنے کے تقاضےاسمارٹ فون میں NFC فیچر ہونا ضروری مضبوط انٹرنیٹ کنیکشن ایپ کو کیمرہ اور لوکیشن کی اجازت دینا ہوگی نئی ڈیجیٹل سہولت کے فوائد ویزا پراسیس تیز اور آسان بائیومیٹرکس سینٹر جانے کی ضرورت کم لاکھوں درخواست گزاروں کو سہولت آسٹریلین ویزا کی اہم اقسام وزٹ ویزا اسٹڈی ویزا بزنس ویزا میڈیکل ویزا فیملی وزٹ ویزا درخواست کے لیے 13 صفحات پر مشتمل فارم مکمل اور درست پُر کرنا ضروری ہے ضروری دستاویزات پاسپورٹ قومی شناختی کارڈ بینک اسٹیٹمنٹ وجہِ سفر متعلقہ ثبوتی دستاویزات