برسلز یورپ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلیمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے، جس کے تحت ہنگری نے پاکستان کے لیے اپنا سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کر دیا ہےاہم نکات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو کے درمیان MoU پر دستخط اسٹِپ اینڈیم ہنگری اسکالرشپس کی سالانہ تعداد 80 سے بڑھا کر 400 کر دی گئی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سفیر رحیم قریشی کی تقریب میں شرکت دونوں ممالک نے تعلیمی تعاون مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا