ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے افراد کے لیے بڑی خبر، پنجاب ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس کا مقصد ٹیسٹ کے دوران شفافیت کو یقینی بنانا اور کرپشن کو ختم کرنا ہے
32 AI پاورڈ گاڑیاں خریدنے کی سمری صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہےان گاڑیوں میں سینسرز، ہائی ریزولوشن کیمرے اور جدید پروسیسرز نصب ہوں گے جو ٹیسٹ کے پورے عمل کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کریں گے ہر گاڑی میں سسٹم کی تنصیب پر تقریباً 6 لاکھ روپے خرچ آئیں گے، جبکہ مجموعی لاگت 160 ملین روپے سے زائد ہو گی ابتدائی طور پر دو AI گاڑیوں کو لاہور میں تجرباتی بنیادوں پر ٹیسٹ کیا جا چکا ہےمنصوبے کا دائرہ کار مستقبل میں دیگر بڑے شہروں تک بڑھایا جائے گا نئے نظام کے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نتائج مکمل طور پر خودکار ہوں گے، جس سے نااہل امیدوار کے لیے لائسنس حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گاAI گاڑیاں دسمبر تک مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی۔