بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے رجسٹرڈ شہریوں کے لیے رقم کی ادائیگی کا نیا نظام ’سوشل پروٹیکشن والٹس‘ متعارف کروا دیا ہےچیئرپرسن BISP، سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ یہ نظام رقم کی ادائیگی کو زیادہ شفاف اور آسان بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے جسٹرڈ خواتین کو مفت سم کارڈز (SIM Cards) فراہم کیے جائیں گے خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی BISP دفتر یا مقررہ کیمپ جائیں گی بایومیٹرک تصدیق کے بعد سم کارڈ فراہم کیا جائے گا، جس سے ان کا سوشل پروٹیکشن والیٹ فعال ہوگا سم حاصل کرنے کے لیے کسی کو رقم ادا نہ کریں، یہ بالکل مفت ہےسوشل پروٹیکشن والٹس صرف BISP کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، کسی غیر مجاز شخص یا ادارے سے رابطہ نہ کریں چیئرپرسن نے کہا کہ مستقبل میں تمام ادائیگیاں سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی اور ادائیگیوں کے متعلق پیغامات بھی اسی سم پر موصول ہوں گے۔