کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس بھی جاری کر دیا گیا ہےوفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے پہلا تاریخی لائسنس جاری کیا گیا ہے اور کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی جدید سروس باقاعدہ شروع کر دی گئی ہے
انہوں نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بنکرنگ لائسنس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے، آئندہ برسوں میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے جہاں جہازوں کو عالمی معیار کا ایندھن فراہم کرنے کا نظام موجود ہوگاجنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ بنکرنگ سروس وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہےعالمی معیار کی اس سروس سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت میں اضافہ ہوگا جبکہ منظم خدمات کے باعث غیر ملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے گیانہوں نے مزید بتایا کہ بنکرنگ آپریشنز سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا، کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کر دیے گئے ہیں۔ نئی سروس کے آغاز سے مرمت، سپلائیز اور میری ٹائم لاجسٹکس میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت سے متعلق عالمی اصولوں پر مکمل عمل کیا جائے گاواضح رہے کہ بنکرنگ میں بحری جہازوں کو ایندھن (Fuel) فراہم کیا جاتا ہے۔