سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن کے لیے مستحکم رہنے کے بعد آج بڑی کمی دیکھی گئی ہے پاکستان میں فی تولہ سونا 7,000 روپے کم ہو کر 4,23,662 روپے ہو گیا10 گرام سونا 6,002 روپے کم ہو کر 3,63,221 روپے ہو گیا عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کم ہو کر 4,013 ڈالر ہو گئی سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے دوران سونے کی قیمت بڑھ جاتی ہے جب سرمایہ کار دیگر اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔