کوئٹہ میں سخت سردی کے ساتھ گیس غائب، شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی بڑھتے ہی گیس غائب ہوگئی، شہری گھروں میں کھانا پکانے کے لیے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیںتفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بحران شدید ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہے جبکہ کچھ مقامات پر جزوی فراہمی ہورہی ہےگیس نہ ہونے کے باعث شہری کھانا پکانے اور پانی گرم کرنے کے لیے لکڑیاں اور ایل پی جی استعمال کر رہے ہیںسریاب، قمبرانی روڈ، مشرقی بائی پاس، پشتون آباد اور نواں کلی سمیت متعدد علاقوں میں صورتحال یکساں ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باعث بچے اور بزرگ سردی سے بیمار ہورہے ہیں جبکہ ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیںضلع کچھی کے علاقے مچھ میں ہفتہ کے روز 18 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث زیارت، پشین، مستونگ اور قلات کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہےحکام کے مطابق لائن کی مرمت جاری ہے اور پیر کی شام تک گیس بحالی کا امکان ہےشہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور پریشر بہتر کیا جائے تاکہ سخت سردی میں مشکلات کم ہوسکیں۔