وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے رائیونڈ میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح کیا اور الیکٹرک رکشہ کی تیاری کے مختلف مراحل کا جائزہ لیاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی ای وی پالیسی جلد متعارف کرائی جارہی ہے جبکہ انوائرمنٹ کریڈٹ پالیسی پر بھی کام جاری ہےچوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین سے ایک ہزار الیکٹرک بسیں منگوائی گئی ہیں اور کوشش ہے کہ ان بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں قائم کیا جائے۔ الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور انسدادِ اسموگ میں مدد ملے گیانہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیالکوٹ میں 1400 ایکڑ بنجر اراضی پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جبکہ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بزنس فیسلی ٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھایا جا رہا ہےصوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کاروبار کو ختم کر دیا گیا ہے اور پراپرٹی مافیا کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ پالیسی پر عمل نہ کرنے والے صنعتی پلاٹس منسوخ کیے جا رہے ہیںانہوں نے بتایا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی بار 7 فیکٹریاں لگنے جا رہی ہیں جبکہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 6 نئے کارخانے قائم ہورہے ہیں
چوہدری شافع حسین نے مزید بتایا کہ انہوں نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا، جہاں بڑے سرمایہ کار گروپوں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی انڈسٹریل اسٹیٹس صرف بنجر زمینوں پر بنائی جائیں گی تاکہ زرعی اراضی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکےانہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 6 اسپتال بنانے کے دعوے کیے لیکن ایک بھی نہ بنا سکی، جبکہ موجودہ حکومت نے صرف دو سال میں 2 اسپتال مکمل کر لیے ہیں۔ ان کے مطابق مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوامی فلاح کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔